بورے والا،شہر اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Published on March 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

بورے والا( یواین پی)شہر اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے کسی جانی و مال نقصان کی اطلاع نہیں ملی،زلزلے کا مرکز بورے والا سے3میل دور جنوب مغرب میں تھا،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے گردونواح میں جمعہ کی صبح 7بجکر54منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ کے جھٹکوں سے خوفزدہ شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2۔4 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 10 میل بتائی گئی ہے اور اس کا مرکز بورے والا سے 3 میل جنوب مغرب میں بتایا جاتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog