نشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے آگاہی کا دائرہ مزیدوسیع ہونا چاہیے احمد سعید منج

Published on February 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)نشہ کے ناسور سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے آگاہی کا دائرہ مزیدوسیع ہونا چاہیے تاکہ قوم کے معمار اس لعنت سے دور اور معاشرے کو اس برائی سے بچایا جاسکے۔یہ بات اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ احمد سعید منج نے انجمن انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے زیراہتمام پنجاب کالج جڑانوالہ روڈمیں آگاہی سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔جنرل سیکرٹری محمد انوارخاں،ماہر نفسیات غلام مصطفی خاں نیازی، سوشل ویلفیئر آفسیر ظفر اقبال، انچارج ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس محمد سلیم اختر،صدر انجمن انسداد منشیات ڈاکٹر سرفراز انور،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آمنہ اکرم،خلود اصغر، پرنسپل ادادہ،اساتذہ کے علاوہ طالب علم بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تابناک مستقبل کے لئے نوجوان نسل کو اس لت سے حتی المقدور دور رہنا چاہیے کیونکہ نشہ انسان کو تنزلی میں دھکیل دیتا ہے اور دین اسلام نے بھی اس سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اور نشہ سمیت دیگر برائیوں سے دور رہیں۔انہوں نے سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ نشہ کے نقصانات سے آگاہی کے لئے سیمینارز،واکس اور دیگر معلوماتی پروگرامزتسلسل کے ساتھ جاری رہنے چاہیں۔ماہر نفسیات نے نشہ کی اقسام، اس کے معاشی ومعاشرتی زندگی پر اثرات اوراس سے پیداہونیوالی بیماریوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالی اورکہاکہ ڈی ایچ کیو میں نشہ کے عادی افراد کی بحالی کے لئے سنٹر ہمہ وقت فنکشنل ہے جہاں ایسے افراد کی کو نسلنگ کر کے انہیں معاشرے کاکارآمد شہری بنایا جارہاہے۔جنرل سیکرٹری نے انجمن انسداد منشیات کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کہ معاشرے کو اس لت سے دور رکھنے کے لئے اقدامات کئے جارے ہیں۔انہوں نے سیمینار میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نشہ کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔سیمینار سے دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ نشہ کے خلاف نفرت بیدار کرنے کے لئے آگاہی پروگرامز ناگزیر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog