لاہور میں ایک اہم ریکارڈآسٹریلوی اسپنر کا منتظر

Published on March 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments


کراچی(یوا ین پی) پاکستان کیخلاف لاہور ٹیسٹ میں ایک اور ریکارڈ آسٹریلوی اسپنر ناتھن لائن کا منتظر ہے۔آف اسپنر ایشیامیں 3 ٹیسٹ کی سیریز میں زیادہ اوورز کرانے والے کینگرو بولر بن سکتے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز آنجہانی شین وارن کو حاصل ہے، لائن اب تک منعقدہ راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 142 اوورز (852 بالز ) کر چکے ہیں، جس میں انھوں نے 361 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیکر کامیاب ترین مہمان بولر کا ریکارڈ قبضے میں کررکھا ہے، بینوڈ ، قادر ٹرافی ہنوز برابر ہے۔کراچی میچ میں ناتھن لائن نے 55 اوورز میں 112 رنز کے عوض 4 شکار کیے ہیں، لاہور میں مزید 27 اوورز بولنگ کرنے پر وہ شین وارن کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔ وارن نے 2004 میں سری لنکا کے دورے میں 168 اوورز کیے تھے یعنی 1008 گیندیں انھوں نے کی تھیں، تاہم انھوں نے اس میں 20.04 کی اوسط سے 26 وکٹیں اڑائی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes