ماہرین موسمیات کا کراچی میں رمضان المبارک میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان

Published on March 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

کراچی (یواین پی) رمضان المبارک کے دوران موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات نے کراچی میں رمضان المبارک میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 23 مارچ تک درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، 23 مارچ کے بعد شہرِ قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔رواں برس ماہ مبارک اپریل کے ماہ میں آئے گا، ملک کے بیشتر علاقوں میں اپریل کے ماہ کے دوران موسم قدرے کم گرم ہوتا ہے، تاہم شہر قائد کراچی کے شہریوں کیلئے اپریل کے ماہ کے دوران بھی گرمی کی شدت زیادہ رہے گی۔ دوسری جانب ایکسرپس نیوز کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک 3 اپریل بروز اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes