صوابی کے ہیرو کا استقبال : کپتان نے پرویزخٹک کو گلے سے لگا لیا

Published on November 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 382)      No Comments

4
اسلام آباد (یو این پی) پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے اسٹیج پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شاندار استقبال کیا گیا، صوابی کے ہیرو کا جلسے شرکاء نے بھی تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا، کپتان نے پرویز خٹک کو گلے لگا کر تھپکی دی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صوابی کے ہیرو وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو گلے سے لگا کر شاباش دی۔یوم تشکر جلسے میں کپتان سمیت پوری قیادت اپنے ہیرو کی منتظر تھی۔ پرویز خٹک اسٹیج پر آئے تو جلسہ گاہ سے بھی تالیوں کا شور اٹھ گیا۔پنڈی کے محاذ پر نام کمانے والے شیخ رشید نے پہلے پرویز خٹک کو گلے لگایا ۔پھر کپتان نے زور کی جھپی دی۔ یاد رہے کہ پرویز خٹک کو ساتھیوں سمیت اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کے دوران ہارون آباد انٹر چینج کے مقام پر شدید شیلنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ پھر بھی ڈٹے رہے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes