محمد حفیظ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ٹی ٹونٹی مقابلے کے لیے آرام دینے پر غور

Published on May 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

لاہور(یواین پی ) قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول واحد ٹی ٹونٹی مقابلے کے لیے آرام دینے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے حال ہی میں انگوٹھے کی انجری سے چھٹکارہ پانے کے بعد ایک بار پھر باﺅلنگ کرنا شروع کی ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ ان کی ورلڈ کپ کے لیے اہمیت کو دیکھتے ہوئے 38سالہ آل راﺅنڈر کو انگلینڈ کے خلاف اتوار کو شیڈول واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیے آرام دینے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بھی انہیں بہت دھیان سے استعمال کیا جائےگا۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونےوالے ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے قبل قومی ٹیم انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی ،ٹیم دورے کے دوران 5ون ڈے اور1 ٹی ٹونٹی کھیلے گی، انگلینڈ کےخلاف دورے کا واحد ٹی ٹونٹی 5مئی کو کارڈف میں ہوگا ،5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8مئی کو اوول ،دوسرا میچ 11مئی کو ہمپشائر گراﺅنڈ ، تیسرا ون ڈے 14مئی کو برسٹل میں، چوتھا ون ڈے 17مئی کو ٹرینٹ برج اور 5واں ون ڈے 19مئی کو لیڈز میں ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题