ڈی پی اونارووال کامران ممتازکی قیادت میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Published on March 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

نارووال(یو این پی)ڈی پی او نارووال کامران ممتاز کی قیادت میں نارووال پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ منشیات فروش تناور حسین عرف راجو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1کلو 240گرام چرس برآمد کر لی دوسری کاروائی میں کیٹگری بی کے مجرم اشتہاری شہزاد کو مقدمہ 390/21بجرم 381اے ت پ میں گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی ایس پی صدر نارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ احمد آباد نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 02ملزمان فیض الحسن اور جرار حسین شاہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی ملزمان کیخلا ف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ ڈی پی او نارووال نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع نارووال سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس ہمہ تن کوشاں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy