یوم پاکستان، قیدیوں کیلئے 90دن کی سز اؤں میں کمی کا اعلان

Published on March 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر 23مارچ کے موقع کی مناسبت سے پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کیلئے 90دن کی سزاوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔قیدیوں کی سزاوں میں کمی آئین پاکستان 1973کے آرٹیکل 45کے تحت کی جائے گی۔سزاوں میں کمی کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہوگا جو اپنی سزا کا 2/3 حصہ کاٹ چکے ہیں سوائے انکے جن کو دہشت گردی، منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت سزا ہوئی ہوں۔مرد قیدی جن کی عمر 65سال سے اور خواتین قیدی جن کی عمر 60سال سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3حصہ کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزاوں میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes