چین کی جانب سے بحرالکاہل کے جزیروں کے ممالک کی ترقی میں مدد کرنے کا عہد

Published on November 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

چین بحرالکاہل کے جزیروں کے ممالک کی خوشحالی کے لیے موثر اقدامات کرے گا، چینی نما ئندہ
بیجنگ (یو این پی) 52ویں پیسیفک آئی لینڈز فورم کا اختتام کوک جزائر کے دارالحکومت اوارووا میں ہوگیا۔ 600 سے زائد شرکاء نے پانچ روزہ فورم میں متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس سال کے فورم کا تھیم تھا “ہماری آوازیں، ہمارا انتخاب، ہمارا پیسفک روڈ “۔ فورم میں آب و ہوا، سمندری ماحول، پائیدار ترقی اور دیگر مسائل پر مکالمے اور بات چیت کے متعدد دور منعقد ہوئے۔ اس فورم نے پیسیفک ریجنل کلائمیٹ موبلٹی فریم ورک کی منظوری دی ، جو حکومتوں کو موسمیاتی مسائل کے حوالے سے منصوبہ بندی اور انتظام کرنے کے لیے عملی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔بحرالکاہل کے جزیروں کے ممالک کے لیے چینی حکومت کے خصوصی ایلچی چھین بو نے کہا کہ چین بحرالکاہل کے جزیروں کے ممالک کی خوشحالی اور ترقی میں مدد کے لیے موثر اقدامات کرے گا اور موسمیاتی تبدیلی اور دیگر مسائل کا موثر جواب دے گا اور ان ممالک کی ضروریات کی بنیاد پر تعاون کا پلیٹ فارم قائم کرے گا۔فورم میں جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کا معاملہ بھی اہم موضوعات میں سے ایک تھا۔ کوک آئی لینڈ کے وزیر اعظم مارک براؤن، جو پیسفک آئی لینڈز فورم کے حالیہ چیئرمین ہیں، نے کہا کہ فورم میں شریک رہنماؤں نے جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج سے بحرالکاہل کو لاحق ممکنہ خطرات کے بارے میں اپنے سخت خدشات کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes