چین  نے  فلپائن کے بحری جہاز کو  اپنی سمندری حدود سےنکال دیا

Published on February 16, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)  چائنا کوسٹ گارڈ  کے ترجمان گان یو نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں جزیرہ ہوانگ یان سے ملحقہ پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے  فلپائن کے ایک بحری جہاز کو باہر نکال دیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز گان یو نے کہا کہ فلپائن کے بیورو برائے ماہی گیری و آبی وسائل کے جہاز 3005 نے سی سی جی کی جانب سے انتباہ کی کالز  کو نظرانداز کیا  لہذا اس صورتِ حال سے  پیشہ ورانہ انداز میں اور قوانین کے مطابق  نمٹا گیا اور جہاز کو چین کی سمندری حدود سے باہر نکال دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  چین کا ردعمل پیشہ ورانہ تھا اور اپنی قومی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے  چین کے ارادے مضبوط ہیں۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes