حافظ حمداللہ کا وزیراعظم کو استعفی دیکر گھر جانے کا مشورہ

Published on March 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

پشاور(یواین پی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفی دیکر گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔اپنے بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران نیازی کے ہاتھ میں نہ کرشماتی حمایت ہے اور نہ سلیمانی ٹوپی، استعفی دینے کے سوا کوئی اور کارڈ نہیں ہے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان استعفی دیں اور گھر جائیں۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہیں کریں، افواج پاکستان آپ کی سیاست کے ساتھ نہیں بلکہ آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کی ٹیم کے کپتان ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes