ملکی ثقافت بارے موثر معلومات پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے میں معاون ہیں، سینئر امریکی عہدے دار ماریانہ کراون

Published on June 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 766)      No Comments

USEFP_June6--2015
اسلام آباد (یواین پی) سینئرامریکی حکومتی عہدے دار نے امریکہ میں حصولِ تعلیم کیلئے خواہش مند پاکستانی طلباء و طالبات پر زور دیا ہے کہ ملکی ثقافت کے بارے میں موثر معلومات امریکہ میں دورانِ قیام ملک کا مثبت امیج پیش کرنے، پاکستان اور امریکہ کے مابین مضبوط روابط کے فروغ اور پاک امریکہ تعلقات کو عوامی سطع پر اجاگرکرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔امریکی حکومت کے بیوروآف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز سے وابستہ مینیجنگ ڈائریکٹرآف اکیڈمک پروگرامز محترمہ میریانہ کراون نے امریکی حکومت کی جانب سے پیش کردہ سی سی آئی پی پروگرام کے تحت امریکہ میں مختلف کمیونٹی کالجز میں ایک سالہ تعلیم کیلئے جانے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 318پاکستانی سٹوڈنٹس مستفید ہوچکے ہیں، امسال بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان، فیڈرل کیپیٹل سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 76اسٹوڈنٹس میں سے 31فیصد خواتین پر مشتمل ہیں۔
تقریب کا اہتمام پاکستان میں یوایس تعلیمی فاؤنڈیشن (یوایس ای ایف)نے مقامی ہوٹل سرینا میں کیا تھا، پاکستانی اسٹوڈنٹس کو امریکی کمیونٹی کالجز میں ایک سالہ نان ڈگری تعلیم کے دوران بزنس ایڈمنسٹریشن، ایگری کلچر، میڈیا، اپلائیڈ انجینئرنگ، ٹورازم اینڈ ہوسپیٹالیٹی مینیجمنٹ، پبلک سیفٹی اور چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن جیسے اعلیٰ درجے کے موضوعات سے روشناس کراکر انگریزی زبان میں بھی اپنے خیالات کے اظہار کیلئے مہارت پیداکی جائے گی۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو امریکہ میں دستیاب تمام معواقعوں سے بہتر طور پر مستفید ہونے کی تلقین کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وطن واپس آکر طلباء اپنے ملک و قوم کی بہتری کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
قبل ازیں، یوایس ای ایف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ ریٹا اختر نے اپنے خطاب میں آگاہ کیا کہ تاحال امریکی حکومت کی جانب سے پیش کردہ فل فنڈڈ تعلیمی پروگرامز سے نوہزار کے لگ بھگ پاکستانی مستفید ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان میں قائم امریکی حکومت کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں انگریزی زبان سیکھنے والوں کی تعداد چار ہزار ہے۔اس موقع پر امریکہ میں تعلیم حاصل کر کے وطن واپس آنے والے دیگر طلباء و طالبات نے بھی دورانِ قیام اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes