ہمیں پھولوں کی اچھی کوالٹی کی نرسریوںپر توجہ دینی چاہیے حسین جہانیاں گردیزی

Published on March 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)وزیرزراعت حسین جہانیاں گردیزی نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں فلوری کلچر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پھولوں کی اچھی کوالٹی کی نرسریوںپر توجہ دینی چاہیے تاکہ پھولوں کی برآمدات کو بڑھایا جاسکے۔صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرٹیفائیڈ نرسریوں کا پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں مختلف نرسریوں کو رجسٹرڈ کیاجا رہا ہے تاکہ پھولوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے اس کانفرنس کے انعقاد پرمنتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنسز کے انعقاد سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آتا ہے جس سے نہ صرف پھولوں کی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ جامعہ زرعیہ کا ہارٹی کلچر ڈیپارٹمنٹ اپنے اغراض و مقاصد حاصل بھی کر سکتا ہے ۔اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب نے کپیسٹی بلڈنگ اور ٹریننگ پر زور دیاتاکہ پھولوں کی نئی اقسام دریافت کی جا سکیں جوجاری موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ مطابقت رکھتی ہوں ۔ قبل ازیں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پھولوں کی مربوط ویلیو چین بنانے اور سٹاف کو ٹرینڈ کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہو سکے اس کے علاوہ کانفرنس سے ڈاکٹر ڈیوڈ نیدرلینڈ،ڈاکٹر جعفر جسکانی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔کانفرنس میں زرعی ماہرین زرعی یونیورسٹی کے طلباءاور نرسری کے مالکان نے شرکت کی کانفرنس کے اختتام پر وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے پھولوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے سائل لیس میڈیا اور لیب کا افتتاح کیا اور زرعی سائنسدانوں کو سائل لیس میڈیا اور لیب بنانے پر مبارکباد پیش کی۔بعد ازاں وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے زرعی یونیورسٹی میں کسان میلہ جشن بہاراں میں مقابلہ نیزہ بازی کا افتتاح کیا اور نیزہ بازی کے مقابلوں کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی غیرنصابی اور صحتمندانہ سرگرمیاں طلبا و طالبات پر اچھا اثر ڈالتی ہیں۔ وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے نیزہ بازی کے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز کے درمیان شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes