ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد ڈینگی ڈاکٹر ذوالقرنین کا مختلف علاقوں کا دورہ

Published on March 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد ڈینگی ڈاکٹر ذوالقرنین نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انسداد ڈینگی سرویلنس کا جائزہ لیا۔انہوں نے گلی محلوں میں جاکر ٹیموں کی موجودگی اورممکنہ ڈینگی لارواکو تلف کرنے کے اقدامات چیک کئے۔انہوں نے گھروں میں ہاٹ سپاٹس کی خود بھی چیکنگ کی اور اہل خانہ کوانسداد ڈینگی سکوارڈز سے تعاون جاری رکھنے اور ڈینگی لاروا سے محفوظ رہنے کے لئے انسدادی وحفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مختلف شاپس کا بھی دورہ کیا اور انسدادی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ ڈینگی سرویلنس میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے ٹیموں کی موجودگی چیک کرتے ہوئے کہا کہ انسدادڈینگی کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہنی چاہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes