بالی ووڈ سے بہت سیکھ لیا ، تمنا بھاٹیہ

Published on June 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 524)      No Comments

10
ممبئی(یواین پی) بالی ووڈ میں ہمت والا اور ہمشکل جیسی فلموں میں ناکام رہنے والی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے اور وہ اب بھارت کی علاقائی فلموں کی طرف توجہ دے رہی ہیں کیونکہ انہیں وہاں اچھا رسپانس مل رہا ہے اس لیے بالی ووڈ میں ہی کام کرنا اس کی ترجیح نہیں رہی اور نہ ہی وہ یہاں کی کسی فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں تامل فلم ’’بھوبالی‘‘ میں مصروف ہوں یہ دو مختلف زبانوں میں بنائی جارہی ہے جب کہ اس کی تشہیر بھی ایک ہندی فلم کی طرح ہی کی جارہی ہے جب کہ ہندی زبان میں اسے کرن جوہر ریلیز کررہے ہیں ۔ اس فلم کے کرنے کے بعد اگر مجھے بالی ووڈ سے کوئی پیشکش ہوئی اور میرا کردار جاندار ہوا تو میں اس پر غور کرسکتی ہوں مگر صرف بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری کے لیے کسی بھی فلم میں کام نہیں کروں گی کیونکہ یہ اب میری ترجیح نہیں رہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme