نکے تھانیدار کا صحافی کے گھر پر دھاوا،صحافی کے بھائی پر وحشیانہ تشدد

Published on May 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

police-pakistan
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)نکے تھانیدار کا صحافی کے گھر پر دھاوا، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے صحافی کے بھائی کاشف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کرکے لے گئے، اہل علاقہ کی مداخلت پر تین گھنٹے بعد رہائی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ مصطفی آباد میں تعینات خالد محمود سندھو نے لکھنیکے میں مقامی صحافی آصف امین کے گھر دھاوا بول دیا اور گھر میں گھس پر خواتین سے بد تمیزی کی، منع کرنے پر صحافی کے بھائی کاشف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی گاڑی میں بیٹھا کر تھانے لے آئے بعد ازاں معززین علاقہ کی مداخلت پر تین گھنٹے بعد رہا کر دیا، مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے اتھرے تھانیدار کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy