سال 2024ء مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس چوتھی بار صدر منتخب

Published on January 4, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

بہترین صحافتی کارکردگی کی بنا پر اللہ وسایاجھبیل کو جنرل سیکرٹری منتخب کردیا گیا
مانگامنڈی(یو این پی) مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے سال 2024 کے انتخابات مکمل کر لیے گئے ،میاں محمد الیاس چوتھی بار صدر منتخب،اللہ وسایا جھبیل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے الیکشن 2024 کیلئے اہم اجلاس منعقدہ کیا گیا ،جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا ،اجلاس میں تمام ممبران نے اظہار خیال کیا اور اپنی اپنی تجاویز بھی پیش کیں،ساتھ ہی گزشتہ سال کی کارکردگی پر تفصیلی بحث کی گئی ،تمام ممبران نے اتفاق رائے سے سال 2024 تک کیلئے عہدیداران کو منتخب کیا۔ان میں محمد خالد سرپرست اعلیٰ،سید محمد آصف شاہ چئیرمین، ڈاکٹر محمد وقاص وائس چیئرمین،محمد ارشاد نول نائب صدر، میاں محمد الیاس صدر،رانا عامر فاروق سینئر چیرمین ،اللہ وسایا جھبیل جنرل سیکرٹری،ملک مشرف حسین صابری ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر محمد اصغر سینئر نائب صدر، ذیشان بھٹی سینئر نائب صدر ،مرزا حسنات بیگ کیمرہ مین،رانا محمد افضال ترجمان پریس کلب،

ڈاکٹر ملک خلیل احمد جوائنٹ سیکرٹری ،ڈاکٹر محمد ساجد فنانس سیکرٹری، منتخب ہوئے جبکہ سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر محمد تنویر، رانا اسد علی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر محمد اسلم،فہیم گجر،رانا عامر سلیم،شامل ہیں ۔اس موقع پر علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، فلاحی، تاجر برادری، اور موبائل ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy