رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولت کو اولین فوقیت دی جائے محمد علی اعجاز

Published on April 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

خصوصی افراد کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں انہیں خریداری کے لئے دقت نہ ہو
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے سستے رمضان بازاروں میں صارفین کی سہولت کو اولین فوقیت دی جائے پھلوں و سبزیوں اور کریانہ کی اشیاء پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ضلع میں تمام سستے رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی،خریداری کے لئے آنے والے کے بیٹھنے کے انتظامات اور خصوصی افراد کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں تاکہ انہیں خریداری کے لئے کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضیاء شہید لائبر یری،بسم اللہ میرج لان جی ٹی روڈ اوکاڑہ کے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے پھلو ں و سبزیوں کے سٹالوں پر اشیاء کی کوالٹی بھی چیک کی انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے مقدس ایام پر آغاز سے پہلے بھی سستے رمضان بازاروں کو فعال کر دیا ہے سستے رمضان بازاروں میں پھل اور سبزیاں اور کریانہ کی اشیاء عام مرکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں جبکہ آٹے اور چینی پر سبسڈی بھی دی جا رہی ہے انہوں نے مارکیٹ کے عملہ کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ سٹالوں پر آویزاں کئے جانے کو یقینی بنائیں رمضان بازاروں میں شکایات رجسٹرڈ بھی رکھے جائیں انہوں نے کہا کہ آٹے اور چینی کی فروخت کے حوالہ سے ریکارڈ کو بھی مرتب کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes