تلونڈی بھنڈراں،ہر گلی ہر محلہ بدترین سیوریج کے ناقص نظام کی نذر

Published on April 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

تلونڈی بھنڈراں (یو این پی)ضلع نارووال کے اہم قصبے تلونڈی بھنڈراں میں سیوریج کے ناقص نظام کے باعث گلی محلوں اور سڑکوں پر گندا پانی کھڑا رہنے لگا۔ بعض محلوں میں گندا پانی سڑک پر کھڑا ہوجانے سے پیدل جنازہ لیکرگزرنا مشکل ہو گیا۔ مہذب، جدید معاشروں میں جہاں بلدیاتی ادارے عوام الناس کے مسائل کے ازالے کیلئے ہمہ وقت جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں بدقسمتی سے ہمارے ہاں صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے نہ تو ماضی سے کوئی سبق سیکھا جاتا ہے اور نہ مستقبل کے حوالے سے پلاننگ کی جاتی ہے۔ قانون کی گرفت کمزور ہونے سے ہر کوئی من مانی کرتا ہے۔ مکانات کی تعمیر کے معاملے میں ایک دوسرے سے بنیادیں اوپر رکھنے کے رحجان نے بہت سے دیگر مسائل کے علاوہ سیوریج کے بدترین مسائل پیدا کررکھے ہیں۔ قریبی گاؤں تک جانے والے روڈز کے بھی ایسے ہی حالات ہیں۔ الغرض نکاسی کی بدترین صورتحال نے علاقہ میں صحت و صفائی کے نظام کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme