چلاس ، بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق ہوگئے

Published on October 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

چلاس (یواین پی) چلاس کے نواحی گاؤں بونر داس میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق ہوگئے۔چلاس کے نواحی گاؤں بونر داس میں چھت گرنے کا واقع صبح فجر کے وقت پیش آیا، کچھے مکان کا گاڈر ٹوٹنےسے چھت گری جس کے نتیجے میں ماں سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں چار معصوم بچے اور چار بچیاں شامل ہیں۔ریسکیو 1122اور مقامی رضا کاروں نے نعشوں کو چلاس ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں معمول کی کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题