آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان سے متعلق امریکا کے سابق مندوب زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں افغانستان اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

تازہ ترین
WordPress Themes