بھارتی میڈیا نے امجد صابری کو فن قوالی کا ’’راک سٹار ‘‘ قرار دے دیا

Published on June 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 536)      No Comments

03
ممبئی(یواین پی)   پاکستان کے ممتاز قوال امجد فرید صابری کی کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی خبریں بھارتی میڈیا میں ’’بریکنگ نیوز ‘‘ کے طور پر شائع کی گئیں ،بھارتی میڈیا نے امجد صابری کو فن قوالی کا ’’راک سٹار ‘‘ قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور قوال امجد صابری کو آج کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواردہشت گردوں نے اسوقت گولیاں مار کر جاں بحق کر دیا تھا جب وہ اپنے گھر سے ایک نجی ٹی وی چینل کی ’’رمضان ٹرانسمیشن ‘‘ میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ امجد صابری کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح ملک بھر سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی۔ بھارتی میڈیا نے امجد صابری کے قتل کی خبر کو ہیڈ لائن اور بریکنگ نیوز کے طور پر شائع کیا، بھارتی میڈیا نے امجد صابری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صابری برادران کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 1970ء کی دہائی میں فن قوالی کو برصغیر سے نکال کر مغرب میں متعارف کرایا، جبکہ امجد صابری کو جدید دور میں فن قوالی کا ’’راک سٹار ‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صابری برادران صوفی گائیکی اور فن قوالی میں پورے برصغیر میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔ بھارتی نجی چینل کا کہنا ہے کہ امجد صابری گذشتہ کچھ ہفتوں سے بھارتی میڈیا میں زیر بحث رہے ہیں کیونکہ بھارتی سپر سٹار سلمان خان نے اپنی حالیہ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں امجد صابری کے والد غلام فرید صابری کی مشہور قوالی ’’بھر دو جھولی میری یا محمد ﷺ‘‘ بغیر اجازت شامل کی تھی جس پر امجد صابری نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھی بجھوایا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2008ء میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’’ہلہ بول ‘‘ میں امجد صابری نے مشہور قوالی ’’مورے حاجی پیا ‘‘ گائی تھی جسے بڑا پسند کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

تازہ ترین
Weboy