بھائی سے پیار کا اظہار، شادی پر 80 ممالک کے نوٹوں کا ہار پہنایا

Published on December 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

2
خان پور (یو این پی) شادی میں دلہا کو ہار پہنانے کی رسم کو منفرد انداز میں نبھایا گیا، خان پور میں چھوٹے بھائی کو اسی ممالک کے کرنسی نوٹوں والا ہار پہنا دیا۔شادی کی ایک تقریب میں محبت کا انوکھا انداز کچھ یوں اپنایا گیا کہ بھائی کی شادی پر پہنایا گیا نوٹوں کا ہار سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ رحیم یار خان کے اقبال صادق نے ہار پر 80 ممالک کے کرنسی نوٹ لگائے۔ امریکی ڈالر، سعودی، کویتی اور دیگر ممالک کے نوٹ ہار میں شامل تھے۔تاہم اقبال کو بھائی کی محبت میں وطن سے محبت نہ بھولی، بھارتی کرنسی ہار میں شامل نہ کی گئی۔ دلہا دلاور خان نے بھائی کے انوکھے انداز پر نہایت خوشی کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy