رمضان المبارک رحمتوں، بخششوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ،الحاج محمد افضل قادری

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

لاہور(یو این پی)ماہ مقدس کی آمد ہے رمضان المبارک رحمتوں، بخششوں اور برکتوں کا مہینہ ہے یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے، اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنی چاہئیں یہ عبادات کا مہینہ ہے۔ان خیالات کا اظہارالحاج محمدافضل قادری قلندری چشتی نقشبندی مدظلہ العالی اور ان کے فرزند ارجمند صاحبزادہ حسن عظیم قادری قلندری نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا تحفہ اس مہینے میں ملا اور پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا۔ لہٰذا اس ملک میں اسلامی نظام رائج ہونا چاہئے۔ رمضان کا احترام بھی ہونا چاہئے۔ماہ رمضان سایہ فگن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی پہلی رات سے لے کر اختتامی دن تک نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ اس میں رحمتیں، بخششیں ہیں۔ ہمیں یہ رحمتیں سمیٹنی چاہئیں اور زیادہ سے زیادہ اس میں نیکیاں اکٹھی کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان کا مقدس مہینہ یہ بتاتا ہے کہ اللہ کے حکم پر بھوک اور پیاس برداشت کرنی ہے روزہ فرض بھی ہے اور اس کے جسمانی فوائد بھی بہت ہیں۔ روزہ ایسی عبادت ہے کہ انسان کے جسم کو لطیف بناتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes