حضرت محمد ﷺکی زندگی ایک مکمل ضا بطہ حیا ت ہے؛ سر دار ایا ز صادق

Published on April 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments


شب معراج وہ با برکت رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیا رے نبی ﷺکو اپنے دیدار کے لیے عر ش عظیم پر بلا یا
اسلا م آباد (یو این پی)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺکی زندگی ایک مکمل ضا بطہ حیا ت ہے اور آپ ﷺکی تعلیما ت پر عمل پیر ا ہو کر دنیا کو امن کا گہو ارہ بنا یا جا سکتا ہے ۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر شب معراج کے موقع پر اپنے پیغام میں کیاجو 13اپر یل 2018کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئی جا رہی ہے ۔سپیکر نے کہا کہ شب معراج وہ با برکت رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے پیا رے نبی ﷺکو اپنے دیدار کے لیے عر ش عظیم پر بلا یا۔ انہو ں نے کہا کہ شب معراج کا سفر انسانی فہم و فراست سے با لا تر ہے یہ سفر بلا شبہ ایک لا زوال معجزہ ہے جس میں بنی نو ح انسان کو کا ئنا ت کی وسعتو ں سے روشنا س کر ایا گیا ۔سپیکر نے کہا کہ شب معراج میں اللہ تعا لیٰ نے انسانیت پر کا ئنا ت کے مخفی رازوں کو[ظاہر کیا اور یہ سبق دیا کہ صراط مستقیم پر چل کر اللہ تعالیٰ کی قر بت حا صل کر سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہم آہنگی ،برداشت اور اتحاد کو فروغ دے کر ہم دینی اور دنیا وی کا میا بیا ں حاصل کر سکتے ہیں ۔سردار ایا ز صادق نے کہا کہ واقعہ شب معراج ہما رے لیے رہنما ئی اور ہدایت کا ذر یعہ ہے اور اگر ہم آپس کے اختلا فات کو بھلا کر انسانیت کی فلا ح کے لیے مل کر کا م کر یں تو اللہ تعالیٰ ہم پر ا پنی نعمتوں کے خزانے کھول دے گا ۔انہو ں نے اپنے ہم وطنو ں کو اپنی صفوں میں اتحاد کو بر قرار رکھنے اور شب معراج کی بابرکت ساعتوں میں اپنے ملک اور پو ری امت مسلمہ کے لیے امن ،ترقی اور خو شحالی کے لیے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا ئیں ما نگنے کے لیے کہا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes