خیال لٹریری کلب اور سخن قبیلہ کے اشتراک سے ایک سوشعری مجموعوں کی اشاعت پر جشن زبیر فاروق کا انعقاد

Published on April 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد،خیال لٹریری کلب اور سخن قبیلہ کے اشتراک سے ایک سوشعری مجموعوں کی اشاعت پر جشن زبیر فاروق کا انعقاد ہوا۔ مشاعرہ کی صدارت کے فرائض عباس تابش نے انجام دئیے جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر زبیر فاروق (دبئی) تھے۔مہمان شعراءمیں حسن عباس رضا،قمر رضا شہزاد، اسلام،عظمیٰ،احمد عطا اللہ،شکیل جاذب،اتباف ابرک،آصف نذیر،فیصل ہاشمی،احمد عطا،عمار اقبال،حماد نیازی،محبوب کاشمیری،مصور عباس،ناصرمجید،عدنان بیگ،سرور خاں سرور،احمد سلیم رفی،عمیر مشتاق،سید مقیل بخاری اور کمال حسن نے خصوصی شرکت اور اپنے خوب صورت کلام پیش کئے۔اس موقع پر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes