گندم کے نمائشی پلاٹس پر حکومت پنجاب کی طرف سے 11ہزار روپے فی پلاٹ کی ادائیگی

Published on August 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) گندم کے نمائشی پلاٹس پر حکومت پنجاب کی طرف سے 11ہزار روپے فی پلاٹ کی ادائیگی، کھاد و بیج پر کاشتکاروں کو مہیا کی جانے والی سبسڈی کے سلسلے میں فراہم کیے گئے کسان کارڈ کے اجراء پر دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ ہولڈر جناب چوہدری سلیم صادق نے گندم کے نمائشی پلاٹس لگانے والے زمینداران میں انعامی چیک تقسیم کئیاور زمینداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی عوامی حکومت آپ کے مسائل حل کرنے اور زراعت میں جدت لانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑے گی۔اس موقع پر جناب چوہدری شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ نے زمینداروں کھاد و بیج پر فراہم کی جانے والی سبسڈی بارے پالیسی کو واضح کیا اور کسان کارڈ ایپلیکیشن اور اجراء کرنے کے میکانزم پر روشنی ڈالی۔ راؤ محمد ریاض انجم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ نے سر سبز تحریک بارے زمینداران کو آگاہی دی اور موقع پر زمینداران میں مختلف اقسام کے پودے تقسیم کیے گئے اس موقع پر ملک محسن رضا اور آصف گجر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme