رمضان کے آتے ہی مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کی قیمت بڑھ گئی جب کہ سبزی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کو جواز بناکر شہر میں پھل فروشوں نے من مانی قیمت وصول کرنا شروع کردی۔ رمضان سے ایک روز قبل تک 60روپے کلو فروخت ہونے والا خربوزہ 80روپے کلو بکنے لگا، کیلے 100روپے درجن سے بڑھ کر 140روپے درجن پر آگئے، سیب جو پہلے ہی نایاب تھا اب مزید مہنگا ہوگیا گولڈن سیب کی قیمت 300 روپے کلو ہوگئی، چیکو، تربوز، گرمابھی مہنگے داموں فروخت ہونے لگا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی گراں فروشی کا بازار گرم ہوگیا، شہری انتظامیہ کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے گراں فروشوں نے ایک روز قبل ہی اپنے عزائم ظاہر کرتے ہوئے مانی مانی قیمت وصول کرنا شروع کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog