ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

Published on February 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments


کراچی:(یو این پی) ویمن ورلڈ کپ میں رسائی کے بعد پاکستان ٹیم سری لنکا سے پاکستان واپس پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کولمبو سے کراچی آئی۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ میں بیٹنگ اور بولنگ میں پاکستانی پلیئرز ٹاپ پر رہے۔ پاکستانی کھلاڑی جویریہ خان ایونٹ کی ٹاپ اسکورر رہیں۔ انہوں نے 7 میچز میں ایک سنچری اور دو ففٹیز کی مدد سے 299 رنز بنائے جبکہ بولرز میں بھی پاکستان کی لیفٹ آرم سپنر نشرا سندھو سرفہرست ہیں۔ انہوں نے ایونٹ کے 7 میچز میں 11.05 کی اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ فائنلسٹ ٹیموں کے ساتھ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی انگلینڈ میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ –

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy