پشاور : ہنڈی حوالہ کا کاروبار عروج پر، ایف آئی اے نے کارروائیاں تیز کر دیں

Published on March 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

پشاور: (یواین پی) پشاور میں ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں اضافہ ہو گیا۔ سوات۔ بٹگرام ۔دیر۔ مردان ۔چارسدہ ۔بنوں ۔کوہاٹ میں بھی ہنڈی حوالہ کاروبار کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے نے بھی کاروائیاں تیز کر دی۔
پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ایف آئی اے کی کاروائیاں، اربوں روپے کی غیر قانونی رقم منتقلی کے بے نامی اکاونٹس بند کر دیئے گئے تاہم اب بھی پشاور ہنڈی حوالہ کاروبار میں سب سے اگے ہے۔صرف پشاورمیں چھ سو سے زائد افراد ہنڈی حوالہ کاروبار میں ملوث تھے تاہم کاروائیوں کے بعد اب ان کی تعداد ایک سو تک رہ گئی ہے ۔گزشتہ پندرہ ماہ میں ہنڈی حوالے کے خلاف سو سے زائد کیسز رجسٹرڈ کر لئے گئے جبکہ ایک سو تیس افراد گرفتار کر کے اربوں روپے کے بے نامی اکاونٹس بھی منجمد کیے گئے۔نچلی سطح پر ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کو تو گرفتار کیا جا رہا ہے تاہم بڑی مچھلیاں ابھی تک قانون کے شکنجے سے باہر ہیں۔ پشاور کے عوام نے بھی پاکستانی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاری پر زور دیا۔صوبے میں سوات، بٹگرام، دیر، مردان ، چارسدہ، بنوں، کوہاٹ میں بھی ہنڈی حوالہ کاروبار کے انکشاف پر ایف آئی اے نے ان اضلاع میں بھی کاروائیاں تیز کر دیں ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题