ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کریں ؛ علی شہزاد

Published on April 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں تاکہ ان میں انسدادی اقدامات پر عملدرآمد کا احساس برقرار رہے۔انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان بھی موجود تھے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے انسدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے انسدادی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرہر ہفتہ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے دو اجلاسز منعقد کرکے ڈینگی لاروا کی روک تھام کے امور کو چوکس کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی انسدادی کارروائیوں کومزید تیز کردیں کیونکہ اب گھروں کے اندرڈینگی لاروا کی افزائش کے خطراک موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کریں اور کوتاہی کی صورت میں وہ ذمہ دارہونگے۔انہوں نے فیلڈ میں سرویلنس کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع نظروں اوجھل نہ رہیں۔ اس سلسلے میں قبرستانوں،کباڑ خانوں،پودوں کی نرسریوں اور دیگر ذرائع کو مسلسل چیک کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اینڈ رائڈ فونز کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو باقاعدگی سے رپورٹ کریں اس سلسلے میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes