سول جج جھنگ احمد حیات کاگزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ

Published on December 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

index
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ظفر عباس سبزواری اور سول جج جھنگ احمد حیات نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری الیاس احمد نے انہیں مختلف بارکوں ،نو عمر وارڈ ،ہسپتال اور کچن اسیران کا تفصیلی معائنہ کروایا۔ججز صاحبان نے کچن اسیران میں قیدیوں کے لئے تیار ہونے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور جیل میں صفائی کے نظام کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور انہی انتظامات کو ہمیشہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes