بھٹہ مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خرم منور منج

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

مسائل کے ازالے کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی
فاروق آباد(یو این پی) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خرم منور منج نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بھٹہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ بھٹہ مزدوروں کی سہولت کیلئے بے شمار اقدامات کئے جا چکے ہیں اور بیشتر انقلابی فیصلے مزید بھی کئے جا رہے ہیں بھٹہ مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خرم منور منج نے مزید کہا کہ بھٹہ مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہیں خوشحال کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب دیکھنا ممکن نہیں۔ بھٹہ مزدور بھائیوں کا نمائندہ بن کر ان کو درپیش مسائل سے، وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کروں گا اور ان مسائل کے ازالے کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes