پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ،حمزہ شہباز کثرت رائے سے قائد ایوان “منتخب” مریم نواز نے گلے لگا لیا

Published on April 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں کثرت رائے سے قائد ایوان “منتخب” ہونے پر مریم نواز نے حمزہ شہباز کو گلے لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی عمارت میں صوبائی اسمبلی کا اجلاس نہ ہونے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں علامتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ علامتی اجلاس کی صدارت چیئرمین پینل کی رکن شازیہ عابد نے کی جب کہ حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔اجلاس میں تحریک اںصاف کے باغی گروپس کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق علامتی اجلاس میں 199 اراکین نے حمزہ شہباز کے حق میں قرارداد منظور کر کے انہیں قائد ایوان “منتخب” کر لیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے آگے بڑھ کر حمزہ شہباز کو گلے لگا لیا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔جبکہ بعد ازاں مریم نواز نے علامتی اجلاس کو آئینی و قانونی اجلاس بھی قرار دیا، اور کہا کہ حمزہ شہباز دل و جان سے پنجاب کی خدمت کرے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes