شہباز شریف اچانک قصور پہنچ گئے، ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں

Published on October 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

666
قصور (یو این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلی پیڈ سے سیدھے ایک پرائیویٹ فلائنگ کوچ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قصور پہنچ گئے۔ انہوں نے ڈیرھ گھنٹے سے زیادہ تک مختلف وارڈز کا دورہ کیا اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق انہوں نے تمام وارڈز کا دورہ کیا ہے۔باتھ رومز انتہائی گندے، ہسپتال کے بیڈز پر چادریں بھی انتہائی گندی اور میلی کچیلی تھیں جبکہ وارڈز میں لگے ہوئے تمام ایئر کنڈیشنرز بھی بند ہونے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بھی گرمی میں پسنے سے شرابور ہو گئے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر انکوائری کمیٹی بنا دی۔ اس دوران انہوں نے ڈی سی او قصور، ای ڈی او ہیلتھ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی سخت الفاظ میں سرزنش بھی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题