قبل اول پر حملے اسرائیل کے لیے موت کا سامان پید اکر سکتے ہیں ،پاکستان کی شدید مذمت
Published on November 9, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 350) No Comments
نیویارک (یو این پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مسجد اقصیٰ پر صیہونی ریاست کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کرکے عبادت گاہ کی توہین کی ہے،جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسعود خان نے کہا کہ پاکستان مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی جارحیت سے فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقوق سلب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے سے عبادت گاہ کی توہین کی گئی۔ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے اور اس ظلم کی وجہ سے دنیا بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی منظم طریقے سے خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ اقوام متحدہ اسرائیلی مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 99
Related
Free WordPress Theme