وزارت مذہبی امور 20 جولائی کو حج پروازوں کا شیڈول جاری کریگی

Published on July 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

3
اسلام آباد (یوا ین پی) وزارت مذہبی امور و بین الامذاہب ہم آہنگی 20جولائی کو حج پروازوں کا شیڈول جاری کریگی ۔یہ بات وزارت مذہبی امور کے حکام نے ہفتہ کو ’میڈیا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔حکام نے کہا کہ حجاج کو انکی پروازوں کے شیڈول،رہائش،مکتب نمبر اور دیگر متعلقہ تفصیلات سے ایس ایم ایس یا خطوط کے ذریعے آگاہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حج پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہو گا۔شیڈول کے مطابق حج پروازوں کا آغاز 4 اگست سے ہوگا۔انہوں نے حجاج پر زور دیا کہ وہ وزارت کے زیر اہتمام جاری تربیتی پروگراموں سے فائدہ اٹھائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme