قومی،صوبائی اور مقامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیکر حکومتی توقعات پر پورا اتریں گے۔زاہدہ ناز

Published on April 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار نے صوبائی سطح پر منعقدہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں مقابلہ روایتی سٹالز میں پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب مدثر ریاض ملک نے صوبائی سطح پر منعقدہ تقریب میں مینجر صنعت زار زاہدہ نازاور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزائن ضیا مجید کو اعلی کارکردگی ایوارڈ دیا۔اس شو میں صوبہ بھر کے 49 صنعت زاروقصر بہبود نے پنجابی وعلاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے سٹالز میں حصہ لیا اورصنعت زار فیصل آباد نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ڈی جی نے صنعت زار فیصل آباد کی انتظامیہ اور سٹالز میں حصہ لینے والی خواتین کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے ایونٹس آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔مینجر صنعت زار نے بھرپور حوصلہ افزائی پر ڈی جی کا شکریہ اداکیا اور اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی قومی،صوبائی اور مقامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیکر حکومتی توقعات پر پورا اتریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题