پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی مکمل کرکٹ سیریز کی تیاریاں

Published on May 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

 


لاہور (یواین پی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی مکمل کرکٹ سیریز کی تیاریاں، سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے کا امکان، 3 ایک روزہ اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پڑوسی ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی مرتبہ مکمل کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی وائٹ بال کرکٹ سیریز کیلئے افغانستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان کی میزبانی کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات میں پاکستان ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ قوی امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز پاکستان ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ہوگی۔ سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، سیریز اگست تا ستمبر کھیلی جائے گی۔ سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme