سپریم کورٹ کے فیصلے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نوازشریف

Published on April 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایسے شخص سے نجات ملی جس نے پاکستان کو معاشی اعتبار کنگال اور عام آدمی کو بھوکا مار دیا ہے،اس شخص نے ظلم کی ساری حدیں پھلانگ دیں، اس ظلم کا حساب ضرور ہونا چاہیے۔انہوں نے لندن میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرمیڈیا سے گفتگو میں اپنے ردعمل میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ایسے شخص سے نجات ملی ہے، جس نے پاکستان کو معاشی اعتبار سے تباہ وبرباد کیا ہے، پاکستان کے عام آدمی کو بھوکا مار دیا ہے اور پاکستان کو کنگال کرکے رکھ دیا ہے، پاکستان ایسی جگہ پر پہنچا دیا ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا،اللہ کا شکر ہے اس شخص سے پاکستان کو نجات ملی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes