آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، یہ جمہوریت کیلئے بہتر نہیں؛عابد علی قادری

Published on April 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments
صوواآصل (یو این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد علی قادری نے کہا کہ کثریت کھونے والے اپوزیشن میں بیٹھیں اس میں کوئی حرج کی بات نہیں جمہوریت میں آزادی رائے کا اظہار آئینی حق ہے پنجاب میں بھی پی ٹی آئی راہ فرار اختیار کر چکی ہے، اب تحریک انصاف کی شکست یقینی ہے،ہم ڈٹے ہوئے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے،اب حقیقی تبدیلی آئے گی،وفاق ہو یا پنجاب اکثریت کو جمہوری تقاضوں کے مطابق اس کا حق ملنا چاہیے آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، یہ جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں، جمہوریت اور آئین کا مذاق نہ اڑائیں الیکشن ہونے دیں،جو اکثریت رکھتا ہے وہی وزیر اعلی منتخب ہوتا ہے ایسا ہونے دیا جائے،اگرپاکستان تحریک انصاف کے پاس اکثریت ہے تو اسمبلی آئیں اور ثابت کریں۔ایک سوال کے جواب میں عابد علی قادری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اکثریت کھو بیٹھی ہے حکمران جماعت کے ایم پی اے اگر تحریک انصاف کا اصل چہرہ جان کر اپوزیشن میں بیٹھیں اس میں کوئی حرج کی بات نہیں،عمران خان بھی وفاق میں یہ تسلیم کریں کہ ان کے پاس اکثریت نہیں رہی،جو کچھ ہو رہا ہے عمران نیازی کی کرتوتوں کا نتیجہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme