اسلام آباد انتظامیہ طاہر القادری کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے راضی ہو گئی

Published on April 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments

888
اسلام آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کو وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی جلسے کی اجازت کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں این او سی بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پانامہ لیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے 30اپریل کو اسلام آباد کے قدیم تجارتی مرکز آب پارہ میں جلسے کا اعلان کیا تھا اور 22اپریل کو عوامی تحریک نے جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھی دی تھی۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور عوامی تحریک کی مقامی قیادت کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ عوامی تحریک کی جانب سے پرامن رہنے کی یقین دہانی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کی ہے۔عوامی تحریک کے مقامی رہنما ایڈووکیٹ ابرار رضا نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کارکن ریڈ زون کی طرف نہیں جائیں گے اور آب پارہ میں ہی جلسہ اختتام پذیر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے آئندہ 24گھنٹوں میں این اوسی جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题