سید الطاف شاہ شیرازی کی ایکسین ٹھٹھہ مختیار شاہ سے آفیس میں ملاقات

Published on April 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) ٹھٹھہ سٹی تاجر اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی پی جے ای ٹھٹھ کے اعزازی کوارڈینیٹر سید الطاف شاہ شیرازی کی ایکسین ٹھٹھہ مختیار شاہ سے آفیس میں ملاقات لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاھ کیا تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ مکلی ہیڈکوارٹر میں حیسکو حیدرآباد کی جانب سے نئی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام خاص طور پر روزہ داروں کے پریشان کرنے کے لئے جاری کردیا گیا ہے نئی لوڈشیڈنگ کے صبح پونے پانچ بجے سے پونے چھ بجے ۔صبح پونے آٹھ سے پونے دس تک ۔دوپہر پونے ایک سے پونے تین بجے تک شام پونے پانچ سے پونے چھ بجے تک رات پونے سات سے پونے آٹھ بجے تک اور رات سوا بارہ بجے سے پونے دو بجے تک کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے جس پر سید الطاف حسین شاھ شیرازی نے ایکسین کو آگاھ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے شہریوں تاجروں اور خاص طور پر درزی حضرات نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ لوڈشیڈنگ ٹائیمنگ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غلط رکھی گئی ہے روزہ داروں تاجروں سمیت دیگر لوگوں کو بھی سخت دشواری کا سامنا ہے نماز افطار کے وقت لوڈشیڈنگ کرنا غلعت عمل ہے الطاف حسین شاھ شیرازی نے ایکسین کو یہ بھی بتایا کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار پر بھی برے اثرات پڑتے ہیں آپ اعلی حکام سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کروائیں ورنہ تاجر برادری اور شہری سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئیں گے جس پر ایکسیں ٹھٹھہ مختیار شاھ نے اس حوالے سے اعلی حکام سے بات کرینگے اس موقعی پر اشرف چنڈ دریانو مل فرحان شمس میمن ڈاکٹر عبدالحسین شاھ عزیز جوگی نذاکت شاھ بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme