روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کے دورے کرکے اشیائے ضروریہ کی دستیابی ومعیارچیک کررہے ہیں؛ عمر مقبول

Published on April 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کے دورے کرکے اشیائے ضروریہ کی دستیابی ومعیارچیک کررہے ہیں اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے چھتری والی گراؤنڈ جناح کالونی،کلیم شہید پارک نڑوالا روڑ،ماڈل بازار جھنگ روڑ،ٹھیکریوالہ رمضان بازاوں کا دورہ کیا اور سٹالز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے ایگری کلچر پرائس شاپس پر پھلوں وسبزیوں کی کوالٹی چیک کی اور صارفین کی طرف سے بعض سٹالز پر ناقص اشیاء کی موجودگی کی شکایت پرانچارج بازار کی سرزنش اورغیر معیاری اشیاء ہٹوادیں۔انہوں نے آلو،پیاز،ٹماٹر،بیسن ودیگر اشیاء کے معیار کو بھی چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنرنے پھلوں،چینی،آٹا اورکریانہ کی اشیاء کے سٹالزپر جاکر فروخت کے عمل کو مانیٹر کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی انسپکشن کا عمل وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog