تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے

Published on April 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔ پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔قرارداد منظور ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے، آج نئی صبح طلوع ہونے والی ہے، آج کروڑوں عوام کی، ماؤں، بہنوں، بیٹوں، بیٹوں بزرگوں کی دعائیں قبول اللہ نے قبول کی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy