دبلا ہونے کے باوجود ہر کوئی مجھے ”پسند“نہیں کرتا تھا:ودیا بالن

Published on April 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

ممبئی(یواین پی) ودیا بالن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ‘میری زندگی کا ایک حصہ تھا، جب میں اپنے ساتھ ایک جنگ لڑ رہی تھی، مجھے اپنے جسم سے نفرت تھی، غصہ آتا تھا، میں چاہتی تھی یہ تبدیل ہوجائے، کیوں کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ اگر میں تبدیل ہوجاؤں گی تو ہر کوئی مجھے پسند کرے گا، مجھ سے پیار کرے گا، لیکن جب میں نے اپنا وزن کافی کم بھی کرلیا تب مجھے اندازہ ہوا کہ ہر کوئی اس وقت بھی مجھے پسند نہیں کرتا تھا، اس لیے ایسا سوچنا کہ سب آپ کو پسند کریں بالکل بے مقصد ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں،میں خود کو پسند کرنے لگی اور میں جیسی ہوں میں نے ویسے ہی خود کو قبول کیا، اب میں زیادہ خوش ہوں، مجھے خوبصورتی کا احساس ہوتا ہے، میں نے خود کو سب سے بڑا تحفہ یہی دیا ہے کہ اب میں دوسروں کی رائے کو اتنی اہمیت نہیں دیتی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog