قوم کو عمران خان کی آمرانہ حکومت سے نجات پر مبارکباددیتے ہیں ‘سجاد شیرازی‘ امان الحق

Published on April 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی) ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ اسماعیل خان سید سجاد شیرازی اور ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی ڈیرہ الحاج امان الحق خان غزنی خیل نے ایک مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملکی آئین سے کوئی بھی شخص بالا تر نہیں ہو سکتا ۔ 1973 کا آئین عوامی آئین ہے جو کہ مظلوم طبقات کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ہمیں نیشنل سطح پر ملک کے وقار کا ضامن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو عمران خان کی آمرانہ حکومت سے نجات پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان اور 1973 کے متفقہ آئین کے خلاف کوئی بھی شخص سر گرم عمل ہوا تو جمہوری قوتیں اور پیپلز پارٹی کے کارکنان ایک صف میں کھڑے ہو کر آئین کے تقدس کو پامال کرنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کرکے روزمرہ اشیاءکی قیمتوں میں 100 گناہ اضافہ کرکے مزدور غریب کسان محنت کش عوام کا جینا حرام کر دیا ۔ پی ٹی آئی حکومت کے وفاقی وزراءکی اکثریت نشہ آور ادویات استعمال کرکے اکثر و بیشتر نجی ٹی وی چینلز پر سیاسی قائدین کو بے عزت کرتے تھے ۔ جو کہ قابل مذمت ہے ۔ ضلعی صدر پیپلز پارٹی ڈیرہ سید سجاد شیرازی اور ڈویژنل صدر پیپلزپارٹی ڈیرہ الحاج امان الحق خان غزنی خیل نے مزید کہا کہ کمرتوڑ مہنگائی بدانتظامی اور ظلم و بربریت کا بازار گرم تھا اللہ کا شکرہے پاکستانی قوم کو ظالم حکمرانوں سے نجات ملی تحریک انصاف کی حکومت میں غریب کا جینا مشکل ہوچکا تھامحکمہ جات مفلوج ہو گئے تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے اور ملکی سالمیت کیلئے اقدامات کیے ہیں اور پارٹی قیادت نے عوامی مسائل کا خاتمہ کیا ہے عوام سے جھوٹ بول کر اقتدار لیا گیا افسوس کہ عمران نیازی نے عوام سے دھوکے کے سوا کچھ نہ کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے حکومت کو کرکٹ کا کھیل سمجھ رکھا تھا، متحدہ اپوزیشن نے آئینی طریقے سے نیازی کو بنی گالہ کا راستہ دکھایا پاکستان کی سیاسی تاریخ میں دس اپریل سنہرے حروف میں لکھا جائیگا۔تمام جیالوں اورجمہوریت پسندوں کو آئین و قانون کی جیت مبارک ہو، متحدہ اپوزیشن نے آئینی طریقے سے نیازی کو بنی گالہ کا راستہ دکھایا۔انہوں نے کہا کہ انا،ضد اور میں کا شکار شخص سوچے،اسکے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ سلیکٹڈ میں اخلاقی جرات ہوتی تو اسپیکر کو اپنی بھینٹ نہ چڑھاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین کا تحفہ دیا تھا، اور 10اپریل کو ہی کٹھ پتلی عدم اعتماد کا شکار ہونیوالا پہلا وزیر اعظم بن گیا۔خان صاحب نے حکومت کو کرکٹ کا کھیل سمجھ رکھا تھا، آئیں ملکر ارض پاک کو عام آدمی کا پاکستان بنانے کا عزم کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes