گوگل کا آڑی ترچھی لکیروں کوتصویرمیں بدلنے والا سافٹ ویئر

Published on April 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments

سلیکان ویلی

گوگل نے ایسا ذہین اور خودکار سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے جو آڑی ترچھی لکیروں کو تصویری فن پاروں میں تبدیل کرسکتا ہے یعنی اسے استعمال کرتے ہوئے آپ کو مصوری میں پیشہ ورانہ مہارت کی ضرورت نہیں بلکہ اسکرین پر صرف چند ایسی لکیریں کھینچنا کافی رہے گا جو کسی خاص شکل کی مبہم نمائندگی کرتی ہوں۔

بے ہنگم لکیروں کو دیکھتے ہوئے ’’آٹو ڈرا‘‘ نامی یہ سافٹ ویئر مختلف اندازے لگائے گا اور اسکرین کے اوپر آپ کے سامنے وہ تمام اشکال پیش کردے گا جو اس کے خیال میں آپ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔ جیسے ہی آپ کوئی شکل منتخب کریں گے، گوگل آٹو ڈرا آپ کی کھینچی ہوئی لکیروں کو اس شکل میں تبدیل کردے گا۔

یہ جاننے کے لیے کہ اسکرین پر کھنچی ہوئی آڑی ترچھی لکیریں ممکنہ طور پر کسی تصویر کی ممکنہ نمائندگی کررہیں ہیں ’’آٹو ڈرا‘‘ میں مصنوعی ذہانت سے استفادہ کیا گیا ہے جس کا استعمال تصویریں شناخت کرنے والے نظاموں میں آج بکثرت کیا جارہا ہے۔ اگلے مرحلے پر آپ اس تصویر میں اپنی پسند سے رنگ بھر سکتے ہیں اور اسے مزید خوبصورت اور جاندار بناسکتے ہیں۔

 آپ کوئی اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں یا پھر کوئی ٹیبلٹ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر آپ کے استعمال میں ہے اور پھر اسی مناسبت سے اپنا ڈسپلے اسٹائل تبدیل کرتی ہے۔

جیسے ہی آپ اس ویب سائٹ پر پہنچیں گے تو ایک خالی کینواس آپ کے سامنے آجائے گا۔ اس پر کرسر کی مدد سے مختلف لکیریں کھینچنے کے فوراً بعد اسکرین پر ایک جانب وہ مختلف شکلیں ظاہر ہوجائیں گی جنہیں ممکنہ طور پر آپ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔ ان میں سے جیسے ہی کوئی شکل سلیکٹ کی جائے گی، اسکرین پر موجود لکیریں اسی شکل میں آجائیں گی۔ اب آپ چاہیں تو اس تصویر میں رنگ بھر سکتے ہیں۔

 
Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes