نیب نے اسحاق ڈارکی جائیدادفروخت کرنے کی پٹیشن اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکردی

Published on September 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)قومی احتساب بیورو(نیب )نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جائیدادفروخت کرنے کی پٹیشن اسلام آبادہائیکورٹ میں دائرکردی۔نیب کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ6 ماہ کاعرصہ گزرچکا،ملزم تاحال عدالت پیش نہیں ہورہا،سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارجان بوجھ کرعدالت سے فرارہیں، ڈسٹرکٹ آفیسرزریونیوکوجائیدادکی فروخت کیلئے اقدامات کاحکم دیاجائے۔پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جائیدادوں سے حاصل ہونیوالاکرایہ یادیگررقوم قومی خزانے میں جمع کرائی جائیں اور جوجائیدادیں عدالتی دائرہ سے باہر ہیں ان سے متعلقہ سیشن عدالت سے فیصلہ لیاجائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题