بیساکھی میلہ بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

Published on April 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

لاہور(یواین پی) بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے واہگہ سرحد کے راستے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے۔واہگہ کے راستے آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔بیساکھی میلہ 12 اپریل سے 30 اپریل تک جاری رہے گا جس کے لیے پاکستان کی جانب سے 2200 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔پاکستان پہنچنے والے بھارتی سکھ یاتریوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی زائرین کو بھی ویزے جاری کرے۔انہوں نے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، یہاں آکر سکون ملتا ہے۔سکھ یاتری پاکستان میں اپنے قیام کے دوران، ننکانہ صاحب، پنجہ صاحب، کرتار پور سمیت مختلف مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes